6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا‘ اللہ پاک نئے آنے والوں کو کامیاب کرے:سابق وزیراعظم
اسلا م آباد (آئی این پی )تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق مظفرآباد چلے گئے۔روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔انہوں نے نئے آنے والے وز راکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللہ تعالی نے تقریبا ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔