پارٹی کی لیڈر شپ بشریٰ بی بی کے حوالے نہیں : اسد قیصر

بشریٰ بی بی اس تحریک کا حصہ، فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گی
لاہور(خصوصی رپورٹ)، 24 نومبر کے جلسے کی قیادت بشریٰ بی بی کریں گی یا کوئی اور؟ اسد قیصر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ، بشریٰ بی بی 8،9 ماہ جیل میں رہی ہیں اور جو ان کے خاوند کے ساتھ سلوک رویہ رکھا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کا بڑا لیڈر ہے، بشریٰ بی بی اس تحریک کا حصہ ہوں گی اس فرسودہ نظام کے خلاف آواز بلند کریں گی۔اسدقیصر نے مزید کہا کہ جو افواہیں اڑا جارہی ہیں کہ بشریٰ بی بی نے لیڈر شپ سنبھال لی، وہ سب کچھ پارٹی کی لیڈر شپ اپنے حساب سے کرے گی، پارٹی کی لیڈر شپ اْن کے حوالے نہیں ہے۔بشریٰ بی بی کی رہائی میں علی امین گنڈا پور کا کیا رول رہا؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے۔