ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے: ایران کا اعلان

 ایران نے گذشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا،امریکی میڈیا 
تہران(آئی این پی)ایران نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا نہیں چاہتا۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ ایران نے گذشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔ رپورٹس کے مطابق خط میں ایران نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔