سرحدی مقامات پر گرین چینلز دونوں جانب اشیاء کی تیز ترترسیل میں مدد دے رہے ہیں:پاکستانی سفیر کا بیان
اسلام آباد‘تہران (یواین پی) ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر علی ٹیپو نے کہا ہے پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے پر ایران کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی، ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کے لیے بھی مکمل سہورلت فراہم کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیاء کی تیز ترترسیل میں مدد دے رہے ہیں، سفارتخانہ تجارت میں ہر ممکن سہولت کے لیے پاکستان اور ایران میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد پھنسے پاکستانی شہریوں سے سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنانے کا بھی کہا، انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے منصوبے میں کسی تاخیر سے بچا جا سکے