کراچی(آئی این پی )شہرقائدکے آسمان پر شہابِ ثاقب کے خوبصورت نظارے نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے آسمان پر شہابِ ثاقب کا خوبصورت نظارہ دیکھا گیا ، اتوار اور پیر کی درمیانی شب آسمان پر اس خوبصورت نظارے کو شہریوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا ، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شہاب ثاقب کے آسمان پر گزرتے ہوئے شب دو بجکر تینتالیس منٹ پر دیکھا گیا۔