اسلام آباد ( آئی این پی )پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام بھارت کے سخت رویے اور تسلط پسندانہ عزائم سے یرغمال بنا ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے لیکس فریڈمین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران بھارتی وزیر اعظم کے ریمارکس کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں، وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو جان بوجھ کر چھوڑ دیتے ہیں جو اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام کو بھارت کی پختہ یقین دہانیوں کے باوجود گزشتہ سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔