فیس نادہندہ 137املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایل ڈی اے ٹاو ن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے137املاک سربمہرکر دیں۔ گلبرگ، جوہر ٹاو ن،شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ،وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاو?ن میں آپریشن کیا گیا۔