قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواح روہی نالہ ملوکی کے قریب جواں سالہ لڑکا حادثاتی طور پر ٹریکٹر ٹرالے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،شہر کے نواح شیرو کانہ کا رہائشی شہباز اینٹوں سے لوڈ ڈ ٹریکٹر ٹرالے پر جارہا تھاکہ روہی نالہ ملوکی کے قریب حادثاتی طور پر ٹریکٹر کی ہک ٹوٹنے سے وہ زمین پر جاگرا ،جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،مریض کو تشویشناک حالت میں بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے،ولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔