ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے، جس کے توڑ کے لیے مسلم ممالک کو عسکری اتحاد قائم کرنا ہوگا۔انہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔