بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے‘مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے
جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا: لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں، بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے‘ جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا۔