چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کے نواحی گائوں 115سیون سی آر میں اْدھار نہ دینے کی رنجش پر زمیندار کے بھائی کو گولی مارکرجبکہ پتھرا ئو سے اسکے بہنوئی کو شدید زخمی کردیا،پولیس نے 9 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ زمیندار محمد منیر کا بھائی حسن وسیم اور بہنوئی خضر حیات موٹر سائیکلوں پرجارہے تھے کہ مسجد چوک میں عظیم، سہیل، نعمان، وسیم، سلیم عرف ببلی، تحسین معین عرف منا اور صادق وغیرہ 9 ملزموں نیفائرنگ اور پتھرا ئو کے علاوہ ڈنڈوں سے تشدد کیا، حسن وسیم گولی لگنے سے جبکہ خضر حیات پتھرا ئو اور تشدد سیشدید زخمی ہوئے۔