لاہور (کرائم رپورٹر) ناکہ شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کو دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ شیرا کوٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے اس کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا، جس پر ملزم امجد پرویز ضلع خضدار کے تھانہ اورناچ میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری نکلا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی موبائلز بلال احمد نے کہا کہ ناکہ جات پر ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے بین الصوبائی مطلوب ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔