قتل مقدمے کا اشتہاری ملزم رائیونڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند ماہ قبل 25 سالہ نور فاطمہ کو معمولی رنجش پر لوہے کے راڈ سے سر پر وار کرکے شدید زخمی کیا تھا، جو چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو کر روپوش تھا، جسے ہیومن انٹیلیجنس اور پیشہ ورانہ مہارت سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ ملزم کو مضبوط پراسیکیوشن کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔