حیدرآباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، بارش کا پانی پمپوں سے ہی نکالنا پڑتا ہے
منتخب نمائندوں، انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں‘صفائی کاکام تیز کیا جائے:مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس
حیدر آباد(آئی این پی )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں حالیہ بارش سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کی ہے جبکہ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی محنت کو بھی سراہا ہے ۔حیدر آباد میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا حیدرآباد میں ایک گھنٹے کے دوران 107 ملی میٹربارش ہوئی، کچھ علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی موجود ہے، حیدرآباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، بارش کا پانی پمپوں سے ہی نکالنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، جس پر معذرت خواہ ہیں، منتخب نمائندوں، انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں، ضلعی انتظامیہ کو بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے