شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی

شادی ہالز مالکان نے ہزاروں وصول کر کے ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کی کھلی چھٹی دے دی
ساہیوال( خصوصی رپورٹ) ضلع ساہیوال میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش ایکٹ پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ہیں اور اس ایکٹ پر عملدر آمد کیلئے کارروائی کا اختیار رکھنے والے اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے شادی ہال مالکان کی مددسے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ساز باز ہو کر چشم پوشی اختیار کررہے ہیں۔شادی ہالز مالکان شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کرنے والے شہریوں سے ہزاروں روپے وصول کر کے انہیں ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کی کھلی چھٹی دیئے ہوئے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود سے فوری نوٹس لینے اور ون ڈش ایکٹ پر عملد آمد کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔