وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کی جانب قدم بڑھانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے تحت براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا اور اس سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ترقی ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن ہے، جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے اس اقدام کو حکومت پاکستان کے معاشی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا عکاس قرار دیا۔