محدود نشستوں پر سرکاری حج درخواستوں کی وصولی جاری

اسلام آباد(آئی این پی)سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم میں 84ہزار 620درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔ 18جنوری سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔