لاہور(خصوصی رپورٹ)ای خدمت مراکز پر واسا کے رہائشی اور کمرشل پانی کے نئے کنکشن کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اس نئی سہولت کے تحت شہری اب واسا کے نئے پانی کے کنکشن کے حصول کیلئے ای خدمت مراکز پر با آسانی اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جس سے درخواست جمع کرانے کا عمل مزید تیز، سہل اور منظم ہو گیا ہے۔ ای خدمت مراکز ہفتہ وار پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔