سعودی عرب میں سرکاری تعطیل کا اعلان

سعودی عرب میں سرکاری تعطیل کا اعلان

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ 22 فروری 2026 بروز اتوار کو مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

یہ تعطیل سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے اداروں کے لیے ہوگی۔رپورٹس کے مطابق، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ پہلی سعودی ریاست تقریباً 300 سال قبل قائم کی گئی تھی۔اس کے علاوہ، سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی (نیشنل ڈے) منایا جاتا ہے، جس میں تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی منائی جاتی ہے۔مزید برآں، سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 23 ستمبر 1932 کو تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا۔