سعودی عرب کے قومی دن پر 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

سعودی عرب کے قومی دن پر 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو نجی اور پرائیویٹ شعبوں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے قومی دن کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ، 23 ستمبر 2026 (12 ربیع الثانی 1448 ہجری) کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا کہ قومی دن کی تعطیل کا فیصلہ لیبر لا کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جو مملکت کے قیام اور اتحاد کی یاد میں منایا جانے والا اہم قومی دن ہے۔