سعودی عرب کے قومی دن پر 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

سعودی عرب کے قومی دن پر 23 ستمبر کو سرکاری تعطیل کا اعلان

سعودی عرب نے اپنے 96ویں قومی دن کے موقع پر بدھ، 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی تعطیل کی تاریخ جاری کردی ہے۔وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ 23 ستمبر 2026، بمطابق 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی۔حکام کے مطابق قومی دن کی تعطیل سعودی لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات اور جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔