شاہراہوں، چوراہوں ، گرین بیلٹس کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب آرائشی اشیا سے آراستہ کیا جا رہا
لبرٹی چوک سمیت نمایاں مقامات پر لائٹنگ اور رمضان تھیم پر مبنی اسلامی طرز کے مونومنٹس کی تنصیب
لاہور(خصوصی رپورٹ )وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پی ایچ اے لاہور نے استقبالِ رمضان کے سلسلے میں شہر بھر میں سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ اہم شاہراہوں، چوراہوں ، گرین بیلٹس کو برقی قمقموں اور دیدہ زیب آرائشی اشیا سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو روح پرور ماحول مل سکے۔لبرٹی چوک سمیت شہر کے نمایاں مقامات پر لائٹنگ اور رمضان تھیم پر مبنی اسلامی طرز کے خوبصورت مونومنٹس کی تنصیب جاری ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہیکہ سجاوٹ اور روشنی کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں ۔