لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے قصور پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کو کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا گیا ملزم کی شناخت ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کی گئی تو وہ اقدام قتل کے مقدمہ میں قصور پولیس کو مطلوب اشتہاری نکلا۔ ملزم کے خلاف ضلع قصور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں