وزیراعظم نے ہاکی معاملات میں مبینہ بدانتظامی کا نوٹس لے لیا‘فوری انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی معاملات میں مبینہ بدانتظامی کا نوٹس لے لیااورمیڈیا رپورٹس پر وزیر اعظم کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ہاکی امور میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذمہ داران کے تعین کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا