پی ٹی آئی کی قیادت کی آنکھوں میں تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی:ذرائع

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  کی قیادت بانی عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف سے  9 فروری سے باخبر تھی۔ذرائع کے مطابق یہ اطلاع پارٹی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کے ذریعے قیادت تک پہنچائی گئی۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں میں تکلیف سے متعلق بیرسٹر سیف کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ پیغام پارٹی کی قیادت تک پہنچایا تاہم پارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ بیرسٹر سیف کی بات کو قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی