کریک ڈائون ،6بجلی چورحوالات بند

بجلی چوروں کیساتھ  نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ  جاری رہے گا:ایس ڈی او
خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) خانقاہ ڈوگراں سب ڈویڑن کے عملہ کی ایس ڈی او شہزاد تبسم کی قیادت میں مختلف دیہاتوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو ن جاری ہے۔نواحی گاو ں کالیکی اور کسوکی میں بھی کئی بااثر بجلی چور قابو کر لئے، مقدمات درج، ملزمان حوالات میں بند کر دیئے،ایکسین شاہد نوید چھٹہ کی نگرانی اورایس ڈی او شہزاد تبسم کی قیادت میں چیئرمین واپڈا یونین بختیار بھٹی،افضال اشرف ایل ایس،ساجد تسنیم اور ایل ایس محمد وسیم پر مشتمل ٹیموں نے کالیکی اور کسوکی میں ریڈ کرتے ہوئے 6 بااثر بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیاہے۔دیہاتوں میں لگے ڈائریکٹ کنڈے اور میٹر اتار کر قبضے میں لے لیے ہیں،اس موقع پر واپڈا اہلکاروں کے ہمراہ رینجرز کے جوانوں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ واپڈا سب ڈویڑن نے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی ہے۔شہزاد تبسم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔