عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ ہو سکی

 وکلا انتظار کے بعد واپس روانہ ،ڈی چوک احتجاج:بشریٰ کی ضمانت میں توسیع 
 9 مئی ،شبلی فراز کی فیصل آبادمقدمے سے ڈسچارج کیلئے درخواست دائر 
اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء￿  کی ملاقات نہ ہو سکی وکلا اڑھائی گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔ سلمان اکرم ،فیصل چودھری ،عرفان نیازی اور دیگر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ آج بہنیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لئے آئیں گے ۔ عدالت کی جانب سے سماعت ملتوی ہونے کے بعد وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد سے رجوع کیا اور استدعا کی کہ وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے قانون کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا۔ جبکہ وکیل عرفان نیازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے انسداد دہشتگری کی عدالت میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ملاقات کی درخواست قبول کر لی اور عدالت نے سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات کیلئے ہدایت کی کس پر فیصل چودھری ایڈووکیٹ،مبشر اعوان ایڈووکیٹ اور عرفان خان نیازی ایڈووکیٹ جیل پہنچے اور آرڈرز جیل حکام کو دیئے۔تاہم جیل حکام نے ملاقات کی اجازت نہ دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء￿  کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج افضل مجوکا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بشریٰ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت25 فروری تک ملتوی کردی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کاروائی کے 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔عدالتی عملہ کی فریقین کو پیر کی صبح آگاہ کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپراکی عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روزہ توسیع کردی۔ سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف آزادی مارچ احتجاج کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی17 فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نو مئی کے فیصل آباد کے مقدمے میں ڈسچارج کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت میں تھانہ سمن آباد میں سابقہ وزیر داخلہ رانا ثناء￿ اللہ کے گھر پر حملہ کیس ، اور سول لائن کیعلاقے میں پولیس وین کو آگ لگانے کے حوالے سے درج مقدمات کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او کو 9 مئی کیسز میں بطور ملزم طلبی کیلئے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔