بیٹے سے گولی چل گئی، کانسٹیبل ماں جاں بحق

 45 سالہ نجف موقع پر دم توڑ گئیں،پو لیس نے 11 سالہ بیٹے ماحد کو حراست میں لے لیا
سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ)لیڈی کانسٹیبل قتل کا معاملہ،45 سالہ لیڈی کانسٹیبل نجف ریاض 818/LC تھانہ کینٹ اپنے گھرسرکاری کوارٹر زمیں موجود تھی اسی دوران اسکے بیٹے ماحد حسین سے اچانک پسٹل کا برسٹ چل گیا جس سے مقتولہ کے چہرے پر تین فائر لگے اور وہ جاں بحق ہو گئی ہے مقتولہ کا خاوند عاطف شاہ بھی پولیس میں کانسٹیبل ہے اور وہ کینٹ میں سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے 11سالہ بیٹے ماحد حسین کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ کینٹ کے کوارٹرز میں پولیس کانسٹیبل قتل کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او، ڈی ایس پی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ، ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل نجف کھروٹہ سیداں کی رہائشی ہے اور سید کاظم شاہ تاج مارکی والے کی بڑی بہن تھی ۔