جنوبی کوریا: اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

جنوبی کوریا: اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ پولیس نے خودکشی قرار دی ہے۔

 24 سالہ اداکارہ کی لاش گزشتہ اتوار کو سیؤل کے ایک اپارٹمنٹ سے ملی، جس کے بعد پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔پولیس کے مطابق، اداکارہ نے خودکشی کی تھی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایک قریبی شخص نے کم سائی رون کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ اداکاری کی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہو رہی تھیں اور ایک کیفے کھولنے کا ارادہ بھی رکھتی تھیں۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ کم سائی رون انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپس آنے کی تیاری کر رہی تھیں اور ان سے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں کوئی مشکل پیش آئے تو وہ اس سے رابطہ کریں گی۔کم سائی رون جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھیں۔ تاہم، 2022 میں ایک حادثے نے ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک گاڑی سے ٹکرا گئیں، جس کے بعد ان کی شہرت اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔