جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں۔
24 سالہ اداکارہ کی لاش سیؤل کے ایک اپارٹمنٹ سے ملی ہے، جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔کم سائی رون جنوبی کوریا کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں، مگر 2022ء میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے دوران ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔