اسلام آباد( آ ئی این پی ) پختونخواعوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزی سے جب میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ خیبر پختونخواا حکومت نے وفاقی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان میں وفود بھیجنے کا اعلان کیا ہے تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔سوموار کے روز جب وہ پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہو رہے تھے تو میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔انہوں نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں خاموشی اختیار کی اور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہو گئے ۔میڈیا کے نمائندوں نے پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوتے وقت بھی ان سے سوالات جاری رکھے تا ہم انہوں نے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا اور خاموشی اختیارکی۔