ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس2026 کے مطابق بھارت 180 ممالک میں سے 157ویں نمبر پر ہے: الجزیرہ
نئی دہلی (آن لائن)دورہ یورپ کے دوران سخت سوالات پرمودی کی خاموشی، بھارت کی پریس فریڈم کا پردہ چاک ہوگیا اورمودی کے دورہ یورپ کے دوران بھارت میں آزادیِ صحافت پر پابندیوں اورنفرت انگیز تقاریر پرسوالا ت اٹھنے لگے۔عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق مودی کے دورہ ناروے کے دوران میڈیا کے سخت سوالات نے بھارت میں آزادی صحافت پرتنقید کو جنم دے دیا۔الجزیر ہ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس2026 کے مطابق بھارت 180 ممالک میں سے 157ویں نمبر پر ہے، مودی نے 12 سالہ اقتدار میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی اورعالمی میڈیا کے سوالات سے مسلسل گریز کیا