انسانی سمگلنگ میں ملوث 160پاکستانیوں کی فہرست تیار

اسلام آباد 6 ،پنجاب 39 ،سندھ34 ،خیبرپختونخوا50  اور 31کا تعلق بلوچستان سے ہے
وزیراعظم کی ہدایت پر تمام سمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے گئے

اسلام آباد (آ ن لائن)وزیراعظم  کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ائل میں ڈال دیئے گئے،یہ  سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں،4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام سمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے۔