پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عمدہ تیزی، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں عمدہ تیزی، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا، جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔