خیبر پختونخوا اسمبلی کے 92 میں سے 70 ارکان وفاقی پولیس کو مطلوب

سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف  درج ، اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک ضمانت بھی نہیں لی 
اسلام آباد(آئی این پی )خیبر پختونخوا اسمبلی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب ہیں، پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف ہیں۔اسلام آباد پولیس نے ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرلیں جس میں دہشت گردی، پولیس و رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت بھی نہیں لی۔وزیراعلی خیبر پختونخوا اسلام آباد پولیس کو 11 مقدمات میں مطلوب ہیں۔ سہیل آفریدی پر 7 اے ٹی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے۔سب سے زیادہ 52 ایف آئی آرز سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور پر درج ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق مقدمات 18 مختلف تھانوں میں 2022 سے نومبر 2024 تک درج کیے گئے۔