خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے
شیر عرف کاکا کی گرفتاری میں معاونت کر نیوالے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے ضلع دیر میں مطلوب 15 دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری میں مددگار معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شیر امین عرف کاکا کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے