پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی کو 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا۔
یہ انعام وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نئی منظور شدہ پالیسی کے تحت دیا۔رانا ثناء اللہ نے حیدر علی کی محنت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پی ایس بی نے بھی حیدر علی کی کامیابیوں کو سراہا اور انعام کی اہمیت پر زور دیا۔حیدر علی وہ واحد پاکستانی اولمپئین ہیں جنہوں نے 5 پیرا اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی کیا اور ان میں 4 میڈلز جیتے۔ ان کے مجموعی طور پر 19 تمغے ہیں، جن میں 9 سونے، 4 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔