ملک بھر میں قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ایل پی جی ڈیلرز اور سیلرز کی جانب سے قیمتوں میں از خود اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلوگرام تک کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 300 سے 315 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے صارفین سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے ناجائز منافع کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔