لاہور (کرائم رپورٹر ) ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 499ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے182 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے30کو گرفتار کیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10کمرشل،7زرعی،2انڈسٹریل اور480 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ27ہزار489 یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت1کروڑ 33لاکھ21ہزار715 روپے ہے۔