جدید ٹریفک سگنل لگانے کا فیصلہ

 چیئرنگ کراس پر ٹریفک سگنلز کے ساتھ زیبرا کراسنگ پر بیوٹی فکیشن اور جدید لائٹس بھی لگائی جائیں گی 
لاہور (کرائم  رپورٹر) ٹیپا نے لاہور میں جدید طرز کے ٹریفک سگنلز لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ٹریفک سگنل فیصل چوک (چیئرنگ کراس) پر لگے گا۔ٹریفک سگنلز کے ساتھ زیبرا کراسنگ پر بیوٹی فکیشن اور جدید لائٹس لگائی جائیں گی۔ ٹریفک سگنلز اور زیبرا کراسنگ یورپین سٹینڈرڈ کے بنائے جائیں گے۔ ٹیپا نے جدید طرز کی زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سگنلز کے لئے پرپوزل تیار کر لیا۔ فیصل چوک ٹریفک سگنل پر 28 ملین کی لاگت آئے گی۔ جدید ٹریفک سگنل نصب کرنے کے بعد مال روڈ کے دیگر سگنلز کو بھی جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کیا جائے گا۔