لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی گلو کوٹ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ٓنشتر کالونی پولیس کو 3 ملزمان کے متعلق شراب پی کر شور شرابہ اور راہگیر کو تنگ کرنے کی کال موصول ہوئی نشتر کالونی پٹرولنگ 15 کال موصول ہونے پر فوری موقع پر پنہچی،ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوازخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو طبی امداد کیلئیجنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٓزخمی ملزم کی شناخت علی حسنین نام سے ہوئی جو 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب تھا ۔گرفتار ملزم سے 30 بور پستول اور 3 بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیادیگر ٓملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے نشتر کالونی پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے