ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق، ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے بیلفاسٹ کے دو صحافیوں، بیری میک کافری اور ٹریور برنی، کی جاسوسی کی تھی۔عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیر قانونی طریقہ استعمال کیا۔ یہ فیصلہ Investigatory Powers Tribunal نے کیا، جو دونوں صحافیوں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کر رہا تھا۔
عدالت نے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی اور اس سے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی تحفظات کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ فیصلہ ایک تاریخی اقدام ہے جو صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار کو تحفظ دینے کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔