فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم نے اپنی 80ویں سالگرہ پر خصوصی گفتگو کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے انہیں بے انتہا محبت ملی ہے اور مداحوں کی محبت کا اظہار ان کے بچوں کے نام بھی ان کے نام پر رکھ کر کیا گیا ہے۔شبنم نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور کے سب سے مقبول ہیروز کے ساتھ کام کیا، جن میں سب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔انہوں نے ڈھاکا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ پاکستان کو بہت یاد کرتی ہیں اور دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اُڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جائیں۔اداکارہ نے اپنی 80 سالہ زندگی میں 160 فلموں میں اداکاری کی ہے، جن میں 152 اردو، 14 بنگالی، اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ان کی سب سے مشہور اور مداحوں کے دل میں زندہ رہنے والی جوڑی ندیم کے ساتھ تھی، جس نے بہت سے سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔شبنم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان سے محبت اور پیار بہت ملا ہے، اور یہ محبت ہمیشہ ان کے دل میں زندہ رہے گی۔