لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب انتظامیہ اور مالک کی درخواست پر سول لائنز پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو پولیس کے غیر قانونی اقدام پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ سنوکر کلب مالک مدثر مجید نے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کلب چلا رہا ہے۔ اسکے باوجود سول لائنز پولیس تنگ کررہی ہے، سنوکر کلب غیر قانونی قرار دے کر چلانے کی اجازت نہیں دے رہی۔دوران سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دئیے کہ جب سنوکر کلب نوٹیفکیشن کے مطابق چلایا جا رہا ہے تو پولیس درخواست گزار کو کیسے ہراساں کر سکتی ہے۔