معطل ملازمین نے پارکنگ فیس سے اساتذہ کو حصہ دینے کا الزام لگادیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)مفت پارکنگ پر فیس وصول کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مسلم ہائی سکول نمبر 2 کے ملازمین معطل کردیا گیا۔ دو چوکیدار اور ایک سویپر کو معطل کرکے سکول سربراہ سے جواب طلب کیا گیا ہے ،معطل ملازمین نے پارکنگ فیس میں سے اساتذہ کو بھی حصہ دینے کا الزام لگایا۔داتا گنج بخش کے عرصہ پر سکول میں پارکنگ مفت کی گئی تھی ،ملازمین نے شہریوں سے پیسے وصول کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں سے اساتذہ کو بھی حصہ دیا گیا۔ ملازمین نے انکوائری میں انکشاف کردیا۔