پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے:ملک احمد خان

فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے: سپیکر کا سیمینار سے خطاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے۔ انہور نے  بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی میڈیا پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  میں جنگی جنون کا مخالف اور جنگوں سے ڈرتا ہوں، شاید لوگ جنگ کی تباہ کاریوں کو بھول چکے ہیں‘ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔