فوج‘قوم اور سیاسی جماعتیں دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں:ملک احمد خان

  بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو،سپیکر پنجاب اسمبلی
 لاہور (سپیشل رپورٹر)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔لاہور میں  پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  کہا ہے کہ فلیڈ مارشل اور وزیرِاعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح موقف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے   کہا ہے کہ بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی سے منایا جائے۔