’’را‘‘اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا
پشاور(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چاہے بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا، ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستانکے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہی ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ "را" اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس قومی مسئلے پر سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے