حساس مقامات پر تین درجاتی سکیورٹی کور قائم ،بلند عمارتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے وساکھی میلے کے موقع پر لاہور آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وساکھی میلے پر آنے والے سکھ یاتریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی قیام گاہوں کے مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ گوردواروں اور اطراف کی بلند عمارتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر تین درجاتی سکیورٹی کور قائم کیا گیا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں میں واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے سینئر پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کی متواتر نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ افسران گوردواروں کی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔