ہیلتھ الائنس کا آج سے وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا

بات نہ سنی گئی توجمعہ کے بعدوزیر اعلیٰ ہائوس داخل ہو جائینگے ،وائی ڈی اے ، مذاکراتی کمیٹی نے بھی رابطہ نہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف چیئرنگ کراس پر 11 روز سے دھرنا جاری ،محکمہ صحت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بننے والی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی رابطہ نہ کرنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مظاہرین کا دھرنا آج وزیراعلیٰ آفس کے سامنے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہم یہاں 11روز سے بیٹھے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی آج جمعہ کے بعد وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر کلب چوک پر دھرنا دینگے اگر وہاں بھی ہماری بات نہ سنی گئی تو ہم وزیر اعلیٰ ہائوس میں داخل ہو جائینگے۔